(باخبرسوات ڈاٹ کام) ڈی پی اوسوات زاہد نواز مروت نے5 تھانوں کے ایس ایچ اُوزکو تبدیل کردیا۔ ایس ایچ اُو تھانہ مٹہ رحمت علی خان کو معطل کرکے ان کی جگہ ایس ایچ اُو بحرین حبیب سید کو ایس ایچ او مٹہ تعینات کردیا۔ تھانہ بحرین میں میں کوئی تقرری نہیں کی گئی۔ایس ایچ او رحیم آباد محمد ایاز کو معطل کردیا گیا۔ عمررحیم خان کو ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد تعینات کردیا گیا۔ایس ایچ اُو تھانہ فتح پورروشن علی کو تبدیل کرکے ایس ایچ اُو تھانہ غالیگے اور ایس ایچ اُو تھانہ غالیگے زاہد شاہ کو ایس ایچ اُو تھانہ فتح پورتعینات کردیاگیا۔
Swat
