Swat

مینگورہ سٹی پولیس کا کریک ڈاون،بھاری مقدارمیں منشیات برآمد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران میں 46 کلوگرام چرس اور 3 کلوگرام ہیروین سمیت بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کرلی۔ ڈی ایس پی سٹی بادشاہ حضرت خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مینگورہ، بنڑ اور رحیم آباد پولیس تھانوں کی حدودمیں پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مجموعی طور پر 46 کلو 303 گرام، 3 کلو 933 گرام ہیروین، 5 کلو 150 آئس، 44 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔ انہوں نے کہا کہ مینگورہ سٹی میں انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے والے والے عناصر کے لئے کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے عناصر کی سرکوبی کے لئے سٹی پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔