(باخبر سوات ڈاٹ کام) آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈی نیشن کونسل ضلع سوات نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین ایپکا ہاؤس سے جلوس کی شکل میں پریس کلب پہنچے۔ اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آل گورنمنٹ ایمپلائی کوآرڈی نیشن کونسل ضلع سوات اور آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کے صدر علی رحمان نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں پاکستان بننے سے چارکول اور فائروڈ سردی کے موسم میں دفاتر اور اداروں میں سردی کی شدت کو کم کرنے کیلئے مل رہے تھے، جس کے لئے ہر سال اکتوبر میں ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر ٹینڈر کرتے تھے۔ٹھیکیدار ٹینڈر لیکر سرکاری ملازمین کو چارکول اور فائروڈ سپلائی کرتے تھے، جس سے سرکاری ملازمین مستفید ہورہے تھے، لیکن چند سالوں سے محکموں کو ڈیمانڈ کے مطابق فنڈز نہیں مل رہے تھے، تو ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس الاؤنس کو تنخواہوں میں ضم کیا جائے۔ حکومت نے ہمار مطالبہ پورا کیا، لیکن انتہائی کم ریٹ مقرر کردیا جوکہ 55 روپیہ یومیہ کے حساب سے محکمہ فنانس نے ایک ظالمانہ نوٹیفیکیشن جاری کیاگیا جو کہ انتہائی نا مناسب ہے۔
Swat
