Swat

نجی ایمبولینس 15 فروری تک سائرن ہٹا دیں، ضلعی انتظامیہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)جابجا اور غیر ضروری سائرن/ ہوٹر کے استعمال کی وجہ سے پیدا ہونے والی کوفت اور اس تناظر میں مسلسل عوامی شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے سوات بھر میں پرائیویٹ ایمبولینس سروس کے لئے نیا ضابطہ کار ترتیب دیتے ہوئے حکم نامہ جاری کیا ہے۔ نیا ضابطہ کار سوات بھر میں خدمات فراہم کرنے والے تمام پرائیویٹ ایمبولینس گاڑیوں پر لاگو ہوگا۔ نئے ضابطہ کار کے تحت 15 فروری کے بعد غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ ایمبولینس میں سائرن/ہوٹر اور ایمرجنسی لائٹ کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ حکم نامے کے تحت تمام پرائیویٹ ایمبولینس گاڑیوں کو انسپکشن کے مرحلے سے گزارا جائے گا۔ موٹر وہیکل ایگزامنر کسی بھی پرائیویٹ ایمبولینس کو انسپکشن کرنے کے بعد رجسٹرڈ کرنے اور رد کرنے کا مجاز ہوگا۔ موٹر وہیکل ایگزامنرسے انسپکشن ہونے اور درست قرار دینے کے بعدپرائیویٹ ایمبولینس کی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر آفس میں رجسٹریشن کی جائے گی۔ اسی طرح پرائیویٹ ایمبولینس میں مریض یا زخمی نہ ہونے کی صورت میں سائرن/ ہوٹر اور ایمرجنسی لائٹ کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔