(باخبر سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات کے دوسرے کانووکیشن کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کے سپیشل سیکرٹری فضل خالق اور ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے چارباغ کیمپس کا دورہ کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے انتظامات کے حوالے سے ان کو آگاہ کیا۔ تین فروری 2022ء بروز جمعرات کو یونیورسٹی کا دوسرا کانووکیشن منعقد ہو رہا ہے جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان طلبہ و طالبات میں ڈگریاں اور گولڈ میڈل تقسیم کریں گے۔
Swat
