(باخبر سوات ڈاٹ کام) بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے گجریوتھ فورم کے زیر اہتمام پریس کلب میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سوات بھر کی گجر قوم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گجر یوتھ فورم کے چیئرمین ملاکنڈ ڈویژن ملک نسیم جان، لوئر سوات چیئرمین ڈاکٹر طارق، تحصیل جنرل سیکرٹری کبل شمشیر، مرکزی چیئرمین سعودی عرب ملک عقل مند، چیف آرگنائزر ملک ساز خان، صوبائی چیئرمین حکیم جان، گجر یوتھ فورم طلبہ کمیٹی چیئرمین ملاکنڈ ڈویژن وقاص خان اور دیگر نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں اپنے نمائندے کو کامیاب بنانے کے لئے جدوجہد کریں گے۔ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں گے۔ ان شاء اللہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں غریب عوام کامیاب ہوکر اقتدار میں آئیں گے اور غریب عوام کی خدمت کریں گے۔
Swat
