(باخبر سوات ڈاٹ کام)پی ٹی آئی سوات کے کارکنان نے مینگورہ شہر کے میئر کے لئے زاہد خان عرف باز خان کی حمایت کااعلان کردیا۔ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی سوات کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں شوکت علی سابق ضلع کونسلر، حاجی رسول خان، آفرین خان اوربارگین ایسو سی ایشن کے صدر اکبر علی اور کارکنان نے پارٹی قیادت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ زاہد خان کی سیاسی خدمات پارٹی میں روزِ روشن کی طرح عیاں ہے۔ وہ علاقے کے لوگوں کی خدمت کا جذبہ بھی رکھتے ہیں۔ لہٰذا بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں تحصیل بابوزئی میئر شپ کا ٹکٹ زاہد خان عرف باز خان کو دیا جائے۔
Swat
