(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں فائرنگ کے دو واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ تھانہ رحیم آباد کی حدود میں واقع علاقہ بلوگرام میں میکے بیٹھی ناراض خاتون مسماۃ (ع) کو اس کے شوہر محمد انور نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ فضاگٹ میں ہائی کورٹ کے قریب ملزمان کی فائرنگ سے عبدالقادر ساکن ضلع مہمند جاں بحق اور ساتھی گل بہادر زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ دونوں واقعات میں پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
