(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر جنید خان کی زیرِ صدارت ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سال 2022ء کے دوران پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے انعقاد کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی محکموں و انتظامی افسران نے شرکت کی اور گولڈن جوبلی کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کا کہنا تھا کہ سال 2022ء مملکتِ خداداد کے لئے نہایت ہی اہم سال ہے جس میں ہم سب جشن آزادی کے 75 سال پورے ہونے کی خوشیاں منائیں گے۔ پاکستان کی شکل میں ایک عظیم ملک ہم سب کو نصیب ہوا ہے اور آزاد قومیں جشن آزادی پرجوش طریقے سے مناتی ہیں۔ اسی جذبہ کے تحت ضلع بھر میں بھرپور طریقے سے تیاریاں ہوں گی۔
Swat
