(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی برف پوش علاقہ کالام میں برفیلی ٹریک پر سنو جیپ ریلی میں شاہ وزیر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ شاہی گراؤنڈ کالام پر سجے سنوجیپ ریلی کے میلے میں 33 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ 2 کلومیٹر کے برفیلی ٹریک پر کھلاڑیوں نے برف کو چیر تے ہوئے اپنی منزل کی طرف دوڑ لگائی۔ شاہ وزیر نے دو کلومیٹر کا فاصلہ 1 منٹ 37 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی اور فضل ہادی نے 1منٹ 46 میں طے کرکے دوسری پویشن حاصل کی۔ کامیاب ریسروں نے بتایا کہ ٹریک بہت سخت اور پھسلن سے بھرپور تھا، تاہم انہوں نے کمال مہارت کے ساتھ گاڑی چلا کرکامیابی حاصل کی۔ملک بھر سے آنے والے سیاحوں نے بھی جیپ ریلی کو خوب انجوائے کیا اور اس قسم کی سرگرمیوں کا جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔
Swat
