Swat

سوات، لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ کا بچوں اور خواتین کے ہمراہ مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ نے بچوں اور خواتین کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر رشتہ داروں کی تصاویر اور مطالبات کے نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سید کریم اللہ، سید رحیم، شاہد علی خان، ناصر، امین الدین اور محمد احسان نے کہا کہ ان کے پیارے گذشتہ دس بارہ سال سے زیر حراست ہیں۔ عدالتوں سے ملنے والی سزائیں بھی بھگت چکے ہیں، لیکن اس کے باوجود بھی انہیں مختلف جیلوں میں رکھا گیا ہے۔ بیشتر افراد کئی سالوں سے لاپتہ ہیں۔ ان کے زندہ یا مردہ ہونے کی ہمیں کوئی خبر نہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔