(باخبر سوات ڈاٹ کام)طلبہ یونین کی بحالی کے لئے اسلامی جمعیت طلبہ اور ریولوشنری سٹوڈنٹس فیڈریشن نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ناظم مینگورہ مقام یحییٰ، ڈاکٹر خالد محمود، کامریڈ عبدالمالک، فضل معبود نائب ناظم، علاقہ ناظم نعیم خان، علاقہ ناظم ضیاء اللہ، ناظم جہانزیب کالج صہیب خان اور پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر عجب خان انقلاب نے کہا کہ ضیاء الحق کے دور میں طلبہ یونین پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ اب تک وہ پابندی ختم نہ ہوئی، جو طلبہ کے ساتھ سراسر ظلم اور زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین پر جو پابندیاں عائد کردی گئی ہیں، وہ فی الفور ختم کی جائیں اور تعلیمی اداروں میں الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے، تاکہ طلبہ کو ان کے آئینی اور جمہوری حقوق حاصل ہوں۔
Swat
