(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سوات میں ریٹائر ہونے والے افسروں کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ الوداعی تقریب ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر مراد علی خان اور اسسٹنٹ اکاونٹس آفیسر یوسف خان کے اعزاز میں منعقد کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ کنٹرولر آف آکاؤنٹس سوات سردار ہارون خان، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سوات نجیب اللہ خان سمیت دیگر آفیسرز اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اے سوات سردار ہارون خان، ڈی اے او سوات نجیب اللہ خان، تنویر احمد، محمد اسحاق اور ناصر علی نے ریٹائر ہونے والے افسران کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ محکمہ کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
Swat