Swat

مٹہ،پہاڑی علاقہ اونڑ میں دو خواتین اور ایک بچی قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے تھانہ وینئی کی حدودمیں واقع پہاڑی علاقہ اونڑ کے ایک گھر میں دو خواتین اور ایک بچی کو قتل کردیا گیا۔ ایس ایچ اُو طارق خان کے مطابق اطلاع پر جب پولیس پہنچی، تو گھر میں 80 سالہ مسماۃ کابلئی بی بی اُن کی بہو 25 سالہ مسماۃ جہان بیگم اور 6 سالہ روبینہ جو کابلئی بی بی کی نواسی ہے، کی لاشیں پڑی تھی۔ تینوں خواتین کی کھوپڑیاں توڑ دی گئی تھیں۔ مسماۃ جہان بیگم کی تین ماہ کی بچی جھولے میں زندہ پڑی تھی۔ گھر کے مرد مزدوری کی غرض سے پنجاب میں ہیں۔ اس لئے خواتین اکیلے گھر میں رہتی تھیں۔ ایس ایچ اُو کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ قریبی جنگل میں چیتے موجود ہیں لیکن ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ تینوں خواتین کی جسم پر زخم یا خراش کا کوئی نشان نہیں۔ اگر یہ کام جانور نے کیا ہے، تو قریب میں تین ماہ کی بچی کیسے زندہ بچی؟ ایس ایچ اُو کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد تفتیش کا عمل شروع کیا جائیگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔