Swat

عمران نیازی نے وزراکو ایوارڈ زاپنی سوچ کے مطابق دیے ہیں، امیرمقام

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے وزراکو ایوارڈ زاپنی سوچ اور ذہنیت کے مطابق دیے ہیں۔ کتابوں میں لکھے ہوئے جملوں کی دوبارہ تصدیق کی، ان کی ذاتی خدمت کرنے والوں، چینی چوروں کو ایوارڈزدئیے گئے۔ ایوارڈز عمران نیازی نے اپنا غم غلط کرنے کے لیے دیے ہیں۔ اصل ایوارڈ تو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے موجودہ حکومت کو دیا ہے۔، اصل ایوارڈ تو بد ترین مہنگائی پر عوام سے بھی اُن کو مل چکا ہے۔ تاریخی قرضے لینے اور اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالہ کرنے پر بھی انہیں ایوارڈ مل چکا ہے۔ تحریک عدم اعتماد کافیصلہ اٹل ہے۔ حکمران ایوارڈز تقسیم کرنے کی بجائے جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے تعلقات بہتر کرنے زورپر لگائیں۔، نواز شریف، شہباز شریف سے لے کر مجھے بد ترین جھوٹے انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ اللہ تعالیٰ کا رحم ہے کوئی چوری ثابت نہیں ہوئی مگر آپ تو اصل چور ہیں، حساب دینا پڑے گا۔ آج گونگوں نے بھی اعتراف کیا کہ مسلم لیگ ن کا ساتھ دینا چاہئے۔ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں خیبر پختونخوا کے عوام شیر کا ساتھ دے کر یہ ثابت کریں گے کہ خیبر پختونخوا کے غیور پختونوں کو اچھے برے کی بہ خوبی تمیز ہے۔ عوام قوم کو بھکاری بنانے اور بد ترین مہنگائی لانے والوں سے حساب لینا جانتے ہیں۔وہ رحیم آباد سوات میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے پی ٹی آئی کے ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر سید آصف علی شاہ باچہ اور ان کے سیکڑوں ساتھیوں کو ن لیگ میں شمولیت پر مبارکباد دی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔