Swat

مٹہ، تین خواتین کی موت کا معما حل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل مٹہ کے تھانہ وینئی کی حدودمیں واقع پہاڑی علاقہ اونڑ کے ایک گھر میں دو خواتین اور ایک بچی کی موت کا معما حل ہوگیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تینوں خواتین کو سر پر تیز دار آلہ کے وار کرکے قتل کیا گیا۔گذشتہ روزپولیس جب اطلاع پر پہنچی تو گھر میں 80 سالہ مسماۃ کابلئی بی بی، اُن کی بہو 25 سالہ مسماۃ جہان بیگم اور 6 سالہ روبینہ جو کابلئی بی بی کی نواسی ہے، کی لاشیں پڑی تھیں۔ تینوں خواتین کی کھوپڑیاں توڑ دی گئی تھیں۔ مقامی لوگوں کا خیال تھا کہ ہوسکتا ہے کہ پہاڑی سے چیتے نے آکر کارروائی کی ہوں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ایس ایچ او طارق خان نے تینوں خواتین کے قتل کی ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔