Swat

کالام، سنو اینڈ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)برف پوش پہاڑوں کے سنگم میں واقع وادی کالام میں کالام سنو اینڈ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے۔کالام سنو اینڈ سپورٹس فیسٹیول تین دن جاری رہے گا۔ ایونٹ کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات ریاض علی خان نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر بحرین ہدایت اللہ، ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف علی، مقامی ضلعی انتظامیہ کے آفیسرز سمیت مقامی افراد، کھلاڑیوں اور سرمائی سیاحت کے لئے آئے سیاحوں، بچوں اور فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ایونٹ میں تھرو بال، روایتی سکی، ماس وریسلنگ، کبڈی اور ٹیکاوٹ بال کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ فیسٹیول کا اختتام 13 فروری کو ہوگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔