(باخبر سوات ڈاٹ کام) کوہستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق کوہستان میں چند روز قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے سوات منتقل ہوکر چارباغ میں کرایہ پر گھر لیا تھا، جن کو نامعلوم ملزمان نے رات کو ذبح کرکے قتل کیا تھا۔ پولیس نے تفتیش کے دوران مقتول مجیب الرحمان اور ان کی اہلیہ مقتولہ لاہوئی بی بی کے قتل میں ملوث مقتول کے بھائی اور مقتولہ کے قاتل بھائی اور چچا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمان صدر رحمان، شاہ فیصل اور اختر ایوب ساکن جلکوٹ کوہستان کو جیل بھیج دیا گیا۔
Swat
