Swat

کالام سنو سپورٹس فیسٹیول،برفانی کھیلوں کے مقابلے جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کالام سنو سپورٹس فیسٹیول کے دوسرے روز بھی کالام میں برفانی کھیلوں کے مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا۔ دوسرے روز بھی سیاحوں کی بڑی تعداد نے فیسٹول میں شرکت کی۔ دوسرے روز برف میں کبڈی، چک بال، سنو رسہ کشی، روایتی انگور گوشی، رگبی اور جوجیٹسو کے مقابلے ہوئے۔ اس موقع پر گلوگاروں نے محفلِ موسیقی بھی سجائی۔ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے اس موقع پر کہا کہ اب ماؤنٹین بائیک ریلی اتروٹ مہوڈھنڈمیں ہوگی۔ اس کیساتھ بائیسکل ریس، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، چک بال،فٹ سال، مارشل آرٹس، آرچری اور اتھلیٹکس کے مقابلوں سے فیسٹیول کو چار چاند لگ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیٹنگ۔ سکینگ، آئس ہاکی، سلائڈنگ سمیت دیگر ایونٹس بھی سالانہ سپورٹس فیسٹیول میں شامل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کالام سنو سپورٹس فیسٹیول میں ثقافتی رقص سمیت دیگر سرگرمیاں بھی رکھی گئی ہیں، جس میں بون فائر،آرچری، رباب اور میوزیکل پروگرام وغیرہ شامل ہیں جس سے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔