(باخبر سوات ڈاٹ کام)ضلعی انتظامیہ کی زیر اہتمام سہ روزہ کالام اسنو سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔ اسنو فیسٹول جمعہ کے روز شروع ہوا تھا۔ اتوار کو آخری روز تھرو بال کے فائنل میچ میں نوشہرہ نے پشاور کو 25-20، 25-21اور 27-25سے شکست دی۔ پہلے سیمی فائنل میں پشاور نے مردان کو 3-0سے شکست دی۔ اسکور 25-23، 29-27اور 25-21رہا۔دوسرے سیمی فائنل میں نوشہرہ نے سوات کو 3-0 سے شکست دی۔ اسکور 25-22، 25-19اور 25-23رہا اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ ہزارہ ڈویژن نے چوک بال کے پہلے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنوں کو 19-17سے شکست دے کر ٹرافی جیت لی۔ دوسری جانب نوشہرہ نے چارسدہ کے خلاف 33-19سے فتح اپنے نام کی۔نوشہرہ نے مردان کو شکست دی اور ہزارہ نے پشاور کے خلاف ایک سنسنی خیز مقابلے میں 34-31سے جیت لی۔بنوں نے دیگر سنسنی خیز میچوں میں چارسدہ اور لکی مروت دونوں کو شکست دی۔ اسی طرح ٹگ آف وار مقابلوں میں کالام کی ٹیم نے دروش کو سخت مقابلے کے بعد 3-1سے شکست دی۔ڈی سی سوات جنید خان نے پوزیشن ہولڈر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کہا کہ کالام اسنو سپورٹس فیسٹیول میں کھلاڑیوں کے ساتھ دنیا بھر سے سیاحوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی، جس سے سوات میں ونٹر ٹوور ازم کو فروغ ملے گا۔
Swat
