Swat

ملم جبہ اسکی ریزارٹ اور چیئر لفٹ آج سے کھلے گی، ریزارٹ انتظامیہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملم جبہ اسکی ریزارٹ اور چیئر لفٹ تین ماہ بند ہونے کے بعد ریزارٹ انتظامیہ نے آج سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 7 نومبر2021ء کو سیم سنز گروپ نے مقامی افراد کے مبینہ حملہ کے بعد اسکی ریزارٹ ہر قسم کی سرگرمیوں کے لئے بند کیا تھا۔ گروپ کے مطابق ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد ملم جبہ اسکی ریزارٹ، چیئر لفٹ اور تمام تفریحی سرگرمیاں آج منگل سے کھل جائیں گی۔ یہ سرگرمیاں بند ہونے سے ملم جبہ میں سیاحوں کی آمد بھی کم ہوگئی تھی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔