Swat

ڈینگی کی روک تھام بارے ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں اجلاس منعقد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈینگی کی روک تھام کے لئے پیشگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات ریاض علی خان نے کی۔ اجلاس کو ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیٹر ڈاکٹر عارف نے انسدادِ ڈینگی اقدامات اور موسمِ بہار اور گرما کے لئے پیشگی منصوبہ بندی پر بریفنگ دی۔ ڈاکٹر عارف نے سال 2021ء میں ٹیموں کی کارکردگی اور اقدامات اور نتائج کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات ریاض علی خان کا کہنا تھا کہ انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے ٹیموں خصوصاً لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کردار نہایت اہم ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بھرپور محنت کی اور انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گھروں میں ڈینگی کے سد باب کے لئے آگاہی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ گھروں اور واٹر سپلائی والے ٹیوب ویلز کی صفائی وقت پر شروع کی جائے، تاکہ ڈینگی لاروا کو پھلنے پھولنے کا موقع نہ ملے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔