Swat

زرعی زمینوں کے کم دام لگانا ظلم اور ناانصافی ہے، میاں اقبال حسین ایڈوکیٹ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے معروف قانون دان میاں اقبال حسین ایڈوکیٹ نے سوات میں زرعی اراضی پر سیکشن فور کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے زمینوں کے مناسب نرخ مقرر کرنے کیلئے غیر جانبدار کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ زرعی زمینوں کے کم دام لگانا ظلم و انا انصافی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اس حوالے سے سوات پریس کلب میں اہلِ علاقہ کیساتھ پُرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے ہو یا ایکسپریس وے، اسے دریا ئے سوات کے کنارے تعمیر کیا جائے۔ اس سے اگر ایک طرف زرعی ارضیات متاثر ہونے سے بچ جائیں گی، تو دوسری طرف یہاں پر سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سوات میں حکومت نے اراضی مالکان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور سیکشن فور کی آڑ میں سیاسی مخالفین کونشانا بنارہی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔