(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس الیکشن کمیشن آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ریجنل الیکشن کمشنر ملاکنڈ ڈویژن/ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سوات محمد ندیم خان نے کی۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریجنل انفارمیشن آفس کے حکام شریک ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ اور سوات پولیس نے الیکشن سے متعلق تیاریوں، انتظامی اور سیکورٹی امور کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ضلع سوات میں ریٹرننگ افسران نے کام کا آغاز کردیا ہے۔ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرنے کا عمل جاری ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تقریباً 12000 افراد پر مشتمل پولنگ سٹاف الیکشن ڈیوٹی سر انجام دے گا، جس کی تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ریٹرننگ افسران کی سیکورٹی کے لئے بھی انتظامات کرلئے گئے ہیں۔
Swat
