Swat

ملم جبہ سکی ریزارٹ سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملم جبہ سکی ریزارٹ میں ہیومن سلنگ شاٹ اورسوئنگ رائیڈرز نصب کرنے کے بعد ریزارٹ کو سیاحوں کے لئے باقاعدہ کھول دیا گیا۔ ملم جبہ ریزارٹ انتظامیہ کے مطابق سیاحوں کی تفریح کے لیے ملم جبہ سکی ریزارٹ میں ہیومن سلنگ شاٹ اورسوئنگ رائیڈرز نصب کرنے کے بعد ملم جبہ ریزارٹ کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔ سیاح بھی چیئر لفٹ سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا کہ سیاحوں کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق تفریح سرگرمیاں دوبارہ شروع کر رہے ہیں جس سے سیاحوں کو زبردست تفریح کے مواقع فراہم ہوں گے۔ ریزارٹ کے بعد گرین ویلی کو بھی جلد سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا، جس میں مزید نئے تفریحی مواقع بنائے گئے ہیں جن میں سیاحوں کو ڈومز، فیریز وھیل،جونیئر اسکینگ، آئس سکیٹنگ اور مختلف ریسٹورنٹس شامل ہوں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔