(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں موسمِ سرما کی شجر کاری کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان نے کی۔ اجلاس میں ضلع سوات کے اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیل میونسپل آفیسرز، محکمہئ تعلیم اور جنگلات کے متعلقہ آفیسرز شریک ہوئے۔ اجلاس میں موسمِ بہار کی مناسبت سے جاری شجر کاری کے اہداف میں پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان کا کہنا تھا کہ شجر کاری مہم کو موثر انداز میں کامیاب بنانے کیلئے تمام طبقوں بالخصوص بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ تمام سرکاری محکموں اور اداروں کو اپنا بھرپورکردار ادا کرنا ہو گا۔
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
