(باخبر سوات ڈاٹ کام)ضلعی انتظا میہ کے زیرِاہتمام گبین گبہ سنو فیسٹیول پچھلے سال کی طرح تین دن تک جاری رہے گا۔ سنو فیسٹیول کی افتتاحی تقریب 25فروری کو منعقد ہوگی۔ فیسٹیول کاا ختتام 27فروری کو کیا جائیگا۔ سنو فیسٹیول میں کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ مقامی ثقافت کو اجاگر کیا جائیگا۔ کھیلوں میں جوڈو، ووشو، سکی، ٹیگ بال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، ویٹ لیفٹنگ، ماس ریسلنگ اور آرچری کے مقابلے ہونگے جبکہ فوڈ سٹالز کے ساتھ ساتھ روایتی سٹالز بھی لگائے جائینگے۔ بچوں کے لئے بھی کھیل کود اورآئس ویلج بنانے کا بھی اہتمام ہوگا۔ خٹک اور کیلاشی ڈانس، رباب، ڈراما اور روایتی گیت بھی سنو فیسٹیول کا حصہ ہونگے۔
Swat
