(باخبر سوات ڈاٹ کام) انٹرہائیراینڈہائی سکولز سپورٹس فیسٹیول رنگارنگ تقریبات کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ سپورٹس فیسٹیول میں مجموعی طورپر 173 سکولوں کے طلبہ نے حصہ لیا، جن میں 110 سرکاری اور63 پرائیویٹ سکول شامل تھے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر سپورٹس صوبہ خیبرپختونخوا افتخاراحمدشموزی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اختتامی تقریبات کے دوران ملی نغمے، قومی ترانہ، ٹیبلوز وغیرہ پیش کئے گئے۔ نصابی وہم نصابی سرگرمیوں میں سوات کوٹاپ ٹین میں شامل ہونے کااعزاز حاصل ہوا۔
Swat
