(باخبر سوات ڈاٹ کام)تھانہ منگلور کی حدود میں واقع علاقہ سنگوٹہ میں سابق پولیس اہلکار نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک شخص قتل کردیا۔ ملزم سابق پولیس اہلکار سردارولد شاہ زمان ساکن چارباغ کو شک کی بنا پر گرفتار کیا گیا تھا جس کی نشان دہی پر مقتول محمد عالم ولد شاہ روم کی لاش آلہئ قتل سمیت ایک گیراج سے برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔ ملزم سابق پولیس اہلکار کو لوگوں کو بلیک میل کرنے، رشوت لینے اور دیگر جرائم پر محکمہئ پولیس سے نکال دیا تھا۔
Swat
