Swat

سوات یونیورسٹی، 58 طلبہ و طالبات میں تعلیمی وظائف تقسیم

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے Need Based سکالرشپ پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف سوات کے 58 طلبہ وطالبات میں 4.4ملین روپے تقسیم کئے گئے۔ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن داود خان تقریب کے مہمان خصوصی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرحسن شیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔فنانشل ایڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمر حیات کے مطابق بی ایس پروگرام کے مستحق طلبہ وطالبات کی مالی معاونت میں وظیفہ اور ایک سال کی ٹیوشن فیس شامل ہے۔ بیچ فور کے 58طلبہ سمیت جب کہ بیچ سیکنڈ اور تھرڈ کے 40 طلبہ وطالبات کو اس سے پہلے تعلیمی وظائف دیے جا چکے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔