(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات ٹرانسپورٹ فیڈریشن کی کابینہ اور جملہ ٹرانسپورٹروں نے ڈی کلاس غیر قانونی اڈوں کے قیام اور سڑکوں سے سواریاں اُٹھانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر یہ سلسلہ فوری طور پر ختم نہ کیا گیا، تو وہ شدید احتجاج پر مجبور ہونگے۔ ٹرانسپورٹروں نے جنرل بس اسٹینڈ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر سوات ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے صدر خائستہ باچا، میاں محمد اقبال، افضل خان، نصری خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ ہم قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کر رہے ہیں لیکن ہم پر غیر قانونی اقدامات مسلط کئے جا رہے ہیں۔
Swat
