(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے برفانی اور سیاحتی علاقہ گبین جبہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سہ روزہ سنو اینڈ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔ ایونٹ کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات ریاض علی خان نے کیا۔ فیسٹیول میں کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ فوڈ سٹالز لگائے گئے ہیں اور میوزک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں شاندار میوزک پرفارمنس کی گئی جس میں پشتو اور اُردو گانوں پر مقامی نوجوانوں نے اتنڑ کا مظاہرہ کیا۔ سپورٹس ایونٹ میں تھرو بال، روایتی سکی، ماس اور ریسلنگ، کبڈی، آرچری اور ٹیکاوٹ بال کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ سپورٹس مقابلوں میں مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ صوبائی اور قومی سطح کے کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔ پہلے دن میچوں کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات اور میڈل تقسیم کئے گئے۔ فیسٹول میں شرکت کے لئے ملک کے مختلف علاقوں سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
Swat
