(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام پندرہ روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔ دو روسی ماہرین نے خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر، پنجاب اور بلوچستان سے منتخب 42 فش فارمرز، فشریز ایکسٹینشن ورکرز اور کاروباری افراد کو تربیت دی۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ایم پی اے میاں شرافت علی تھے۔ اس موقع پر محمد جنید وٹو، سی ای او ایف ڈی بی نے کہاکہ فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ اپنے جامع تربیتی پروگرام کے تحت پورے پاکستان میں مچھلی اور جھینگے کے فارمروں کو تربیت فراہم کر رہا ہے۔ ایم پی اے میاں شرافت علی نے کے پی بالخصوص سوات کی مقامی معیشت میں ٹراؤٹ فارمنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اورکہاکہ بہت سارے لوگ بالواسطہ یا بلاواسطہ مچھلی کے کاروبار سے منسلک ہیں۔
Swat
