Swat

سوات، پنج روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں پنج روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کیلئے سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ 2338 پولیو ٹیموں کے ساتھ سوات پولیس کے 2911 پولیس جوانان سیکورٹی ڈیوٹی کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت انسدادِ پولیو مہم کی خود براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے سر کل ایس ڈی پی اُوز کو سیکورٹی صورتِ حال کی چیکنگ کو یقینی بنانے کے لئے احکامات جاری کئے ہیں۔ انسدادِ پولیو مہم کے دوران ضلع سوات کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں، تاکہ مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کھڑی نظر رکھی جا سکے۔ضلعی پولیس کی نگرانی میں پولیو ورکرز کی تمام ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کردی گئی ہے جس کے تحت پولیو مہم پُرامن ماحول میں جاری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔