(باخبر سوات ڈاٹ کام)زرعی اراضی مالکان نے موٹر وے فیز ٹو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے خطا ب کرتے ہوئے رحمت شاہ،عبدالکریم، سجاد علی، فتح اللہ خان، فدا خان، وکیل احمد کانجو اور دیگر نے کہا کہ موٹروے فیز ٹو کو دریائے سوات کے کنارے بنایا جائے۔موجودہ نقشہ اراضی مالکان کا معاشی قتل ہے،اسے واپس کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں زرعی زمین نہیں ہے اور جوتھوڑی بہت ہے، اسے موجودہ منصوبہ تباہ کردے گا۔ انہوں نے کہا ہم بار بار احتجاج اور مظاہرے کررہے ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی جو انتہائی افسوس کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم زرعی زمینوں پر موٹر وے ہر گز قبول نہیں کرتے۔
Swat
