Swat

علی گرامہ تابانڈئی بائی پاس روڈ حکم ِامتناعی جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس نعیم انور اور جسٹس اعجاز خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے علی گرامہ سے بانڈئی تک بائی پاس روڈ پر محکمہ کو کام سے روک کر حکم ِامتناعی جاری کردیا۔ رحمت خان وغیرہ بہ نام صوبائی حکومت کے نام سے رٹ پٹیشن میں بیرسٹر اسد حمید الرحمان نے دلائل میں کہا کہ سوات میں زرعی زمین اور باغات کی کمی ہے۔ حکومت زرعی زمینوں اور باغات میں سڑک بنارہی ہے،جو صوبائی حکومت کے اپنے ہی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ دلائل کے بعد بنچ نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے حکومت کو نوٹس جاری کردئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔