(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیلِ کبل چیئرمین کیلئے آزاد اُمیدوار قاری اورنگزیب جے یو آئی کے اُمیدوار اشفاق خان ایڈوکیٹ کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ باقاعدہ جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔ جے یو آئی کے اُمیدوار اشفاق خان کیلئے بھر پور انداز میں انتخابی مہم چلانے کا عزم بھی دہرایا۔ اس حوالے سے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کی گئی جس میں جمعیت علمائے اسلام سوات کے امیر قاری فتحت اللہ، جمعیت علمائے اسلام تحصیل کبل کے امیر مفتی عارف اللہ اور جے یو آئی کے نامزد اُمیدوار برائے تحصیل کبل چیئرمین اشفاق خان ایڈوکیٹ بھی شریک تھے۔
Swat
