(باخبر سوات ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن سٹی کونسل بابوزئی میئر کے حق میں قومی وطن پارٹی اور آزاد اُمیدوار دستبردار ہوگئے۔ بلدیاتی الیکشن میں قومی وطن پارٹی کے رہنماؤں کا پی ایم ایل این کے ساتھ بھرپو تعاون کا اعلان، سوات پریس کلب میں پاکستان مسلم لیگ کے تحصیل بابوزئی میئرکے امیدوار سید حبیب علی شاہ، قومی وطن پارٹی ضلع سوات کے چیئرمین شیر بہادرخان، رضاء اللہ ایڈوکیٹ، شوکت علی خان، ملک فدا محمد خان، آزاد امیدورا برائے میئرفضل اللہ باچا اور دیگر رہنماوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بابوزئی میئر کے لئے اب قومی وطن پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ کا مشترکہ امیدوار سید حبیب علی شاہ ہی ہونگے۔ اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے ضلعی رہنما شیر بہادرخان نے اپنے امیدوار نثار خان کی دستبرداری کا اعلان کیا اور مسلم لیگ ن کے ساتھ ہرقسم تعان کی یقین دہانی کرائی۔
Swat
