(باخبر سوات ڈاٹ کام)ن لیگ کے صوبائی صدرانجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ ونٹی لیٹر پر پڑے عمران خان اب بھی جھوٹے اعلانات کررہے ہیں۔آخری سانسیں لینے والے عمران خان کا جانا اٹل ہے۔ سیدو شریف میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد تیار ہے۔آدھے سے زیادہ حکومتی ارکان ساتھ ہیں۔حکومتی اراکین آخر میں خیر کے کام کرنے کو تیار ہیں۔ چور ڈاکو مستقبل میں حکومت اور اقتدار کے خواب دیکھناچھوڑدیں۔اقتدار میں دوبارہ آنے والے جیل جانے کی تیاریاں کریں۔جھوٹے مقدمات کا ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ہم پر تو کرپشن ثابت نہ ہوئی،آپ کے خلاف تو وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔آپ نے ملک کی جو تباہی کرنی تھی کرلی،اب عمران نیازی کے جیل جانے کا وقت ہوگیا ہے۔ انہوں نے پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہدا کے بلند درجات اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔
Swat
