(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے سیاحتی علاقہ بحرین کے مین بازار میں آتش زدگی سے دس دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب رات دو بجے ایک دکان میں بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس نے باقی دکانوں کو تیزی کے ساتھ اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے پہنچ کر باقی بازار کو بچالیا اور آگ پر قابو پالیا۔ بازار کے صدر خان زادہ کے مطابق غریب دکان داروں کے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ حکومت ان غریب دکانداروں کی مالی مدد کریں۔
Swat
