(باخبر سوات ڈاٹ کام) سابق ایم پی اے اور سٹی کونسل بابوزئی سے میئر کے امیدوار محمد امین نے کہا ہے کہ تحصیل بابوزئی کے عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ انہوں نے کروڑ پتیوں، بڑی بڑی گاڑیوں اور جائیدا والوں کو مسترد کردیا ہے۔ نیز فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس بار ان افراد کو ووٹ نہیں دیں گے جن کے ووٹ سے وہ ارب پتی بنے ہیں۔ وہ اس بار دیانت دار اور عوام کے حقیقی نمائندہ کو ووٹ دیں گے جو پانچ سال حکومت میں رہ کر بھی عوامی نمائندہ ثابت ہوئے۔ چیتوڑ اور اسلام پور میں انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح انہوں نے حکومت میں رہ کر پی کے پانچ کا نقشہ بدل دیا تھا، اب میئر منتخب ہوکر تحصیل بابوزئی کو ایک ماڈل تحصیل بنائیں گے۔ اس موقع پر صوبیدار میجر(ر) شاہ مردان اور دیگر اہم شخصیات نے سیکڑوں ساتھیوں سمیت محمد امین کی حمایت کا اعلان کردیا۔
Swat
