(باخبر سوات ڈاٹ کام)سٹی کونسل بابوزئی سوات سے میئر کے امیدوار و سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا کہ بابوزئی کو ماڈل تحصیل بنا کر عوام کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ عام آدمی کا میئر عوام کے صلاح و مشورے سے اس تحصیل کا نقشہ بدل دے گا۔ پٹھانے مینگورہ میں انتخابی اجتماع سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بابوزئی کے عام اور مڈل کلاس عوام اُن کے ساتھ ہیں۔ کروڑوں روپے خرچ کرنے والوں اور شیشے کے محلات میں رہنے والے امیدواروں کو تحصیل بابوزئی کے غیور عوام 31 مارچ کو تاریخی شکست دیں گے۔ عام آدمی اپنے لئے عام آدمی میئر کا انتخاب کرے گا۔
Swat
