Swat

سیدو میڈیکل کالج،ایڈوانس ایمرجنسی اینڈ ٹراما کورس بارے دو روزہ ورکشاپ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو میڈیکل کالج اور سوات میڈیکل کالج کے تعاون سے ایڈوانس ایمرجنسی اینڈ ٹراما کورس کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں اسٹریلیا سے ڈاکٹر محمد سرور خان اور انگلینڈ سے آئے ہوئے ڈاکٹر میر امان نے سیدو میڈیکل کالج کے مین لیکچر تھیٹر میں میڈیکل کے درجنوں طلبہ و طالبات کو ایمرجنسی حالات جیسے اتفاقی حادثہ، کہیں آگ لگ جائے، بم دھماکا، کوئی چھت سے گر جائے، راستے میں چلتے وقت بے ہوش ہوجائے یا دل کا دورہ پڑنے یا اچانک دل بند ہوجائے، تو ایسے تمام مریضوں کا خیال کیسے رکھنا ہے، اس حوالے سے ٹریننگ دی گئی۔ سیدو میڈیکل کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالہادی نے ایسے تربیتی پروگراموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام مستقبل کے ڈاکٹروں کے لیے انتہائی بار آور ثابت ہوتے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر ثانیہ خٹک نے تربیتی پروگرام کو فی میل ڈاکٹرز کے لیے نیک شگون گردانتے ہوئے کہا کہ آج کی تربیت ان کی تربیت ان کے مستقبل میں کام آئے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔