(باخبر سوات ڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ محمود خان نے اپنے آبائی گاؤں مٹہ میں کھلی کچہری کا انعقادکیا۔ لوگوں نے بڑی تعداد میں کھلی کچہری میں شرکت کی۔ لوگوں نے وزیر اعلی کو اپنے مسائل سے آگاہ کردیا۔ وزیر اعلیٰ نے بیشتر مسائل کو فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کردیں۔ اس موقع پر انہوں کہا کہ علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں۔ لوگوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کریں گے۔ سوات بدل رہا ہے۔ تعمیر و ترقی کے لیے سنجیدہ منصوبہ بندی کردی ہے۔ صحت، تعلیم اور ترقیاتی کاموں سے سوات میں انقلاب بر پا ہوگا۔ اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں سے اپوزیشن کی سیاست سوات میں دفن ہو چکی ہے۔
Swat
