Swat

تحصیل بابوزئی کوہر قسم سہولیات سے دور رکھا گیا ہے، محمد امین

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سٹی کونسل بابوزئی سے میئر کے امیدوارو سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا ہے کہ تحصیل بابوزئی کوہر قسم سہولیات سے دور رکھا گیا ہے۔یہاں کے نمائندوں نے بابوزئی کو مسائل کی آماجگا ہ بنادیا ہے۔منتخب نمائندوں نے عوامی مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے بلکہ جو بھی آیا ہے، اپنے اور اپنے خاندان کو مالا مال کیا ہے۔ اگر اہلیان بابوزئی نے ترازو پر مہر لگایا تو بابوزئی کو ہر قسم سہولیات سے آراستہ کریں گے۔بابوزئی کو پھولوں کا شہر بناکر صاف و ستھرا ررکھنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔ عوام سے مل کر اس تحصیل کو سرسبز و شاداب بنائیں گے تاکہ موسم کی بہتر ی کی وجہ سے عوام بیماریوں سے محفوظ رہ سکے۔ان خیالات کا اظہار سٹی کونسل بابوزئی سے میئر کے امیدوارو سابق ایم پی اے محمد امین نے محلہ اکرم، شاہدرہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔