(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی حسین، برف پوش اور سطح سمندر سے9200فٹ بلندی پر واقع علاقہ ملم جبہ میں دو روزہ قومی اسکی چیمپئین شپ اختتام پذیر ہوگیا۔ اسکی کے ان مقابلوں میں ملک بھر سے خواتین اور مرد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اسکی مقابلے دیکھنے کے لئے ملک بھر سے کثیر تعداد میں سیاحوں نے شرکت کی۔ پہلے دن کے مقابلوں میں سول ایوی ایشن نے دو گولڈ مڈل حاصل کئے۔ سوات میں ہر سال مارچ کے مہینے میں اسکی کے مقابلے ہوتے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگلے سال بین الاقوامی مقابلے ہوں گے،جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے کھلاڑی شرکت کریں گے۔
Swat
