Swat

15 دن بعد عمران وزیراعظم نہیں رہے گا، امیر مقام

(باخبرسوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ سوات کی 3 تحصیلوں بابوزئی، چار باغ اور بریکوٹ میں اتحادیوں سے مل کر الیکشن لڑینگے۔ تمام کارکنان اتحادی معاہدے کی پاسداری یقینی بنائیں۔ بصورتِ دیگر اُن کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں رہیگا۔ تحصیل بابوزئی میں مسلم لیگ ن کے سید حبیب علی شاہ، تحصیل بریکوٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مختار رضا جب کہ تحصیل چار باغ میں مسلم لیگ ن کے ابرار خان مشترکہ اُمیدوار ہونگے۔ اس حوالے سے انجینئر امیر مقام کی صدارت میں کیو ڈبلیو پی، پی پی پی اور مسلم لیگ ن کی تینوں تحصیلوں کے عہدیداران کے اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ نا اہل حکومت، نا اہل حکمرانوں کو ہٹانے اور تحریک عدم اعتماد میں بھی تینوں سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔ سوات میں الیکشن بھی مشترکہ لڑینگے۔ 30 مارچ تک عمران وزیراعظم نہیں رہیگا۔ اسی دن قوم یوم نجات منائے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔