(باخبرسوات ڈاٹ کام) وفاقی وزیرِ مواصلات و پوسٹ آفس مراد سعید کے آبائی علاقہ کبل میں تحصیل چیئرمین شپ کے لئے8 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ اس حلقہ میں اے این پی کے سابق ایم پی اے رحمت علی خان، ن لیگ کے عثمان غنی، تحریک انصاف کے سعید احمد خان، جماعت اسلامی کے سابق تحصیل ناظم حاجی رحمت علی، جے یو آئی(ف) کے اشفاق احمد خان ایڈوکیٹ، تحریکِ لبیک کے محمد رضا خان اور آزاد امیدوار عنایت اللہ خان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ مٹہ تحصیل وزیر اعلیٰ کا آبائی حلقہ ہونے کی وجہ سے اہمیت کا حامل ہے۔ کبل تحصیل کی ہمیت اس لئے زیادہ ہے کہ اس تحصیل سے تعلق رکھنے والے مراد سعید کے پاس وفاق میں دو اہم وزارتیں ہیں۔ وہ ووزیر اعظم عمران خان کے بہت قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔ اس تحصیل کے 39 ویلج کونسلوں میں 307 امیدوار جنرل کونسلر، 61 امیدوار خواتین کونسلر، 160 امیدوار مزدورکسان کونسلر اور 140 امیدواریوتھ کونسلر میں مقابلہ ہوگا۔ اس تحصیل میں کوئی اقلیتی امیدوار نہیں۔ الیکشن کمیشن سوات کے مطابق اس تحصیل میں کل رجسٹرڈووٹوں کی تعداد 262022 ہے جن میں 146186 مرد اور 115836 خواتین ووٹر شامل ہیں۔
Swat
