(باخبر سوات ڈاٹ کام) امتحان میں نقل کی روک تھام اور پرچوں کی مارکنگ کے طریقہئ کار کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سوات پروفیسر سید نبی شاہ کی زیرِ صدارت بورڈ آفس کوکڑئی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کنٹرولر سوات بورڈ عمر حسین، سیکٹری بورڈ محمد اسحاق، پی اے فرمان علی سمیت ضلع سوات، شانگلہ اور بونیر کے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ ڈپٹی ڈی ای اُو سوات فضل خالق، ڈی ای اُو بونیر افتخارالغنی، ڈی ای اُو شانگلہ محمد اورنگزیب، ڈی ای اُو فی میل بونیر شازیہ نواز، ایس ڈی ای اُو الپوری بی بی عائشہ اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں امتحانی مراکز میں بہتر طریقے سے امتحانات منعقد کرنے، مانیٹرنگ بہتر اور سخت کرنے اور مارکنگ کے مرحلے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے تجاویز زیرِ غور آئیں۔ اجلاس میں اضلاع کے ڈی ای اُوز سے مشاورت کے بعد اساتذہ کی امتحانی مراکز میں ڈیوٹی لگانے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ اسی طرح انسپکشن ٹیموں میں شامل اساتذہ کے لئے بھی اضلاع سے مشاورت کی جائے گی۔
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
