Swat

سوات، نوجوان کے قتل کے بعد بھائیوں نے کوہستان میں بہن کو بھی قتل کردیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) دُبیر کوہستان کے رہائشی بھائیوں نے سوات میں رہائش پذیر اپنے علاقہ کے نوجوان کو قتل کرنے کے بعد کوہستان جاکر اپنی بہن کو بھی قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق سیدو شریف کے علاقہ میاں بابا میں ملزمان سمندر خان، کٹہ باز، لعل باز، ملک ایان، شاہ عباس ولد حضرت عمر عرف غنڈا ساکن دُبیر کوہستان نے محمد نواز ساکن دُبیر کوہستان حال میاں بابا سوات کو قتل کیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اس واردات کے بعد ملزمان نے دُبیر کوہستان جاکر وہاں اپنی بہن کو بھی قتل کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔